Time 02 اکتوبر ، 2023
پاکستان

گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری: موٹرسائیکل مکینک آپریشن کرتا تھا، تحقیقات میں انکشاف

لاہور میں گرفتار گردہ فروش گینگ سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار گردہ فروش ملزمان نے انکشاف کیا کہ شوکت نامی معذور شخص گردوں کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر فواد کا فرنٹ مین ہے، شوکت نے 65 ملکی و غیر ملکی خریداروں کے آپریشن کروائے۔

اس دوران لیاقت نامی شخص بھی اپنا گردہ فروخت کرکے اسی گینگ کا کارندہ بن گیا اور 15 افراد کے گردے خریدے جبکہ فاروق نامی شخص نے بھی اپنا گردہ بیچ کر گینگ میں شامل ہو گیا۔

ڈاکٹر فواد کی عدم موجودگی میں موٹر سائیکل مکینک نوید مریضوں کے آپریشن کرتا رہا۔

ملزم نوید نے انکشاف کیا کہ اس نے گردہ پیوندکاری کی تربیت ڈاکٹر فواد سے لی ہے، سونیا نامی ہیلتھ ورکر گینگ کی معاون تھی جبکہ اس کا شوہر وحید گردے فروخت کرنے والوں کا بندوبست کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا کہ ڈاکٹر فواد سمیت تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :