11 جنوری ، 2013
اسلام آباد… وزیر داخلہ رحمان ملک نے 13 جنوری کو تمام ہوم سیکریٹریز،آئی جیز اور انٹیلی جنس سربراہوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ انٹیلی جنس اداروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھاکہ کوئٹہ میں دھماکے کو پورلے ملک پر حملہ تصور کرتے ہیں۔