04 اکتوبر ، 2023
کوئٹہ: سکیورٹی اداروں نے مستونگ دھماکے میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مختلف آپریشنز کیے جارہے ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حراست میں لیےگئے افراد کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں کی جارہی ہیں تاہم خود کش حملہ آورکی شناخت کےحوالے سے تاحال ڈیٹا موصول نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی این اے اور فارنزک کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں جب کہ حملہ آور کی شناخت کے لیے دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ خودکش دھماکےکی تحقیقات اور نتائج میں کچھ وقت لگےگا۔