صحت و سائنس
11 جنوری ، 2013

پشاور:نمونیا سے بچاوٴ کا ٹیکہ نوزائیدہ بچوں کے حفاظتی پروگرام میں شامل

پشاور:نمونیا سے بچاوٴ کا ٹیکہ نوزائیدہ بچوں کے حفاظتی پروگرام میں شامل

پشاور … خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے نمونیا سے بچاوٴ کا ٹیکہ نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں شامل کردیا ہے، رواں سال فروری سے بچوں کونمونیا سے بچاوٴ کے ٹیکے لگانے شروع کئے جائیں گے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا حکام کے مطابق نوازئیدہ بچوں کو خسرہ، کالی کھانسی، تشنج، ٹی بی، خناق، انفلوئنزا اور ہیپاٹائٹس بی اور سی سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائے جا تے ہیں تاہم محکمہ صحت نے اب نوزائیدہ بچوں کو نمونیا سے بچنے کیلئے Pneumococcal ویکسین کے ٹیکے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جو اگلے ماہ فروری سے استعمال میں آئیں گے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق نمونیا کے خلاف نئی ویکسین کے ٹیکے لگانے کے بعد صوبہ میں بچوں کو بیماریوں سے بچاوٴ کے ٹیکوں کی تعداد 9 ہوجائے گی۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق نمونیا سے بچاوٴ کے ویکسین کے 3 ٹیکے مرحلہ وار لگائے جا ئیں گے، جس میں بچے کی پیدائش کے 40 دن بعد پہلا ٹیکہ اس کے ا گلے ماہ دوسرا ٹیکہ اور ایک ماہ بعد تیسرا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہر سال 30 فیصد بچے نمونیا کی بیماری سے جاں بحق ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :