Time 06 اکتوبر ، 2023
کاروبار

حکومت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ منیج کرلے تو 20 فی صد معاشی مسائل حل ہوجائیں: شبر زیدی

اگر پاکستان کی درآمدات کو متوازن کرنا ہے تو چین سے پاکستان کو ہونے والی برآمدات کی انڈر انوائسنگ کو ٹھیک کرنا ہوگا: سابق چیئرمین ایف بی آر— فوٹو: فائل
اگر پاکستان کی درآمدات کو متوازن کرنا ہے تو چین سے پاکستان کو ہونے والی برآمدات کی انڈر انوائسنگ کو ٹھیک کرنا ہوگا: سابق چیئرمین ایف بی آر— فوٹو: فائل

ٹیکس امور کے ماہر اور سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو منیج کر لیا تو 20 فی صد ملکی معاشی مسائل حل ہوجائیں گے اور ڈالر 250 روپے کا ہوجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ جب میں چیئرمین ایف بی آر تھا اس وقت ساڑھے 4 سے 5 ارب ڈالرز کی انڈر انوائسنگ ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت چینی سفیر نے بتایا کہ چین میں آپ کے لوگ بیٹھے ہیں جو انڈر انوائسنگ کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں آپ اسے سیٹل کریں۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کی درآمدات کو متوازن کرنا ہے تو چین سے پاکستان کو ہونے والی برآمدات کی انڈر انوائسنگ کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :