بھارتی اداکارہ کا ماہرہ کی شادی میں شامل انکے بیٹے کیلئے محبت بھرا پیغام

حنا خان نے ماہرہ خان اور سلیم کریم کے نکاح کی ویڈیو شیئر کی اور اذلان کے لیے محبت کا اظہار کیا__فوٹو: انسٹاگرام/حنا خان، ماہرہ خان
حنا خان نے ماہرہ خان اور سلیم کریم کے نکاح کی ویڈیو شیئر کی اور اذلان کے لیے محبت کا اظہار کیا__فوٹو: انسٹاگرام/حنا خان، ماہرہ خان

بھارتی اداکارہ حنا خان نے ماہرہ خان کی دوسری شادی کے موقع پر ساتھ رہنے والے ان کے بیٹے اذلان کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے اور اس کے لیے خوبصورت پیغام بھی لکھا۔

حنا خان نے ماہرہ خان اور سلیم کریم کے نکاح کی ویڈیو شیئر کی اور اذلان کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

بھارتی اداکارہ نے لکھا 'یہ بچہ، اس کے پراعتماد انداز سے میری نظریں نہیں ہٹ رہیں، یہ جانتا ہے کہ چاہے جو مرضی ہو جائے اس کی ماں اسے کبھی نہیں چھوڑے گی، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ کس کے ساتھ زندگی گزارنے جا رہی ہیں'۔

بھارتی اداکارہ کا ماہرہ کی شادی میں شامل انکے بیٹے کیلئے محبت بھرا پیغام

حنا خان نے مزید لکھا 'یہ ایک دوسرے سے تعلق کی طاقت ہے، ماہرہ نے اذلان کی پرورش بہترین کی ہے، وہ مضبوط دکھائی دے رہا ہے، یہ ویڈیو انتہائی متاثر کن اور دل کو چھو لینے والی ہے'۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے سلیم کریم سے 2 اکتوبر کو بھوربن میں شادی کی جس کی تصدیق اداکارہ کی مینیجر سمیت ان کے بھائی نے انسٹاگرام پر کی۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان نے خود بھی 4 اکتوبر کو اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔


مزید خبریں :