'دوسری شادی کا فیصلہ مشکل ترین لیکن آسان تھا'، ماہرہ نے مداحوں کے نام پیغام جاری کردیا

اب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں سمیت تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے__تصاویر: انسٹاگرام/عزہ شاہین
اب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں سمیت تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے__تصاویر: انسٹاگرام/عزہ شاہین 

نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان 2 اکتوبر کو اپنے دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصدیق اداکارہ کے بھائی اور ان کی مینیجر نے انسٹاگرام پر جاری تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے کی۔

بعدازاں ماہرہ خان نے بھی اپنی تصویریں اور دوسری شادی کی ویڈیو جاری کی جو وائرل ہوئی۔

اب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں سمیت تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

شادی پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے افراد کے لیے ماہرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا وہ ہمیشہ ان سب کی شکر گزار رہیں گی۔

اداکارہ نے درخواست کی اور لکھا 'میرے، اذلان اور سلیم کے لیے دعا کرتے رہیں، دوسری شادی کا فیصلہ میری زندگی کا مشکل ترین لیکن ساتھ ہی آسان بھی تھا'۔

ماہرہ خان نے اسٹوری میں مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی شادی کے مزید لمحات یعنی تصاویر اور ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کریں گی۔


مزید خبریں :