Time 08 اکتوبر ، 2023
دنیا

ہم جلد ایک ساتھ مسجدالاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے، ایرانی صدر کی اسماعیل ہنیہ سے گفتگو

مجاہدین نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے اندر اپنی کارروائیوں سے امت مسلمہ کا سر اونچا کردیا ہے، ایرانی صدر— فوٹو: ارنا
مجاہدین نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے اندر اپنی کارروائیوں سے امت مسلمہ کا سر اونچا کردیا ہے، ایرانی صدر— فوٹو: ارنا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فلسطینی مزاحمتی گروپوں حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

ایرانی صدر نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور اسلامی جہاد کے جنرل سیکرٹری زیاد النخالا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کی۔

ایرانی خبر رساں سرکاری ایجنسی ارنا کے مطابق ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں آپریشن طوفان الاقصیٰ کی تعریف کی اور کہا کہ مجاہدین نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے اندر اپنی کارروائیوں سے امت مسلمہ کا سر اونچا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد ایک ساتھ مسجدالاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے۔

ارنا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ایرانی صدر کو بتایاکہ جارحیت اور مسجدالاقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کی توہین کو اس آپریشن کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس جنگ میں وسائل نہ ہونے کے باوجود فلسطینی مجاہدین نے حیرت انگیز کارروائیوں سے اسرائیلی حکومت کو حیران  اور اس کا توازن درہم برہم کردیا۔

مزید خبریں :