Time 09 اکتوبر ، 2023
کھیل

افغانستان کے خلاف میچ میں بھی شبمن گل کو نہ کھلائے جانے کا امکان

شبمن گل پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن انہیں مزید آرام دیا جائے گا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
شبمن گل پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن انہیں مزید آرام دیا جائے گا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے دوسرے میچ میں بھی بھارتی بیٹر شبمن گل کے میچ  نہ کھیلنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کے خلاف  میچ میں بھی بھارتی بیٹر شبمن گل کے نہ کھیلنےکا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شبمن گل ٹیم کے ہمراہ چنئی سے دہلی کا سفر کریں گے، شبمن گل پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں  لیکن انہیں مزید آرام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈینگی بخار کی وجہ سے شبمن گل آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ 11 اکتوبر کو دہلی میں شیڈولڈ ہے۔

مزید خبریں :