Time 10 اکتوبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ میں پاکستان اور سری لنکا کتنی بار مدمقابل آئے؟ کس کا پلڑا بھاری؟

ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا 8 بار آمنے سامنے آئے، جب کہ ایک بار 2019 میں میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا تھا__فوٹو فائل: ای ایس پی این/ایشیا کپ
ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا 8 بار آمنے سامنے آئے، جب کہ ایک بار 2019 میں میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا تھا__فوٹو فائل: ای ایس پی این/ایشیا کپ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں یہ اپنا اپنا دوسرا میچ ہوگا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا 8 بار آمنے سامنے آئے جب کہ ایک بار 2019 میں میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا تھا۔

1975

پاکستان نے 1975 سے 2011  کے دوران سری لنکا کو 7 مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا، پاکستان نے 1975 کے میچ میں سری لنکا کو 192 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

1983

قومی ٹیم نے 1983 کے ورلڈکپ میں سری لنکا کو دو بار شکست سے دوچار کیا، پہلی بار 50 اور دوسری دفعہ 11 رنز سے شکست دی۔

1987

1987 کے ورلڈکپ میں بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کھیلے گئے، پہلے میں گرین کیپ نے 15 اور دوسرے میں 113 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

1992

گرین شرٹس کا 1992 کے ورلڈکپ میں سری لنکا سے صرف ایک ٹاکرا ہوا جس میں پاکستان 4 وکٹ سے فتحیاب ہوا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 1996، 1999، 2003 اور 2007 کے ورلڈ کپ میں کوئی مقابلہ نہیں ہوا۔

2011

دونوں ٹیمیں آخری بار 2011 کے ورلڈکپ میں مدمقابل آئیں جس میں پاکستان نے سری لنکا کو 11 رنز سے مات دے کر ورلڈکپ کی تاریخ میں اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حیدر آباد دکن اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 8 واں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

بھارت میں جاری اس میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جب کہ سری لنکا کو جنوبی افریقا نے 102 رنز سے ہرایا تھا۔

مزید خبریں :