پاکستان
12 جنوری ، 2013

افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ زکی مدت میں توسیع

پشاور....حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کی پروف آف رجسٹریشن کارڈ زکی مدت میں توسیع تو کر دی ہے ۔تاہم مہاجرین کو اس عبوری مدت کے لئے نئے کارڈ زجاری نہیں کئے گئے ہیں۔ جس سے افغان مہاجرین کو کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ افغان مہا جرین کے موبائل سم کارڈز اکثر کمپنیوں نے بلاک کر دئیے ہیں۔ جبکہ اندرون ملک آمدورفت اور کاروباری سطح پر نت نئے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ یواین ایچ سی آر کے مطابق ملک میں عام انتخابات اور نگران حکومت کے پیش نظر افغان مہاجرین کو نئے رجسٹریشن کارڈ ز جاری کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ پر انے پروف آف رجسٹریشن کارڈ ز ہی قابل استعمال ہوںگے۔ پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد16 لاکھ ہے۔ جن میں 10 لاکھ خیبر پختون خوا میں مقیم ہیں۔ 2012ءمیں رضاکارانہ واپسی پروگرام کے تحت 83 ہزار مہاجرین کو واپس افعانستان بھیجا گیا۔

مزید خبریں :