11 اکتوبر ، 2023
آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران ڈینگی کا شکار ہونے والے بھارتی اوپننگ بیٹر شبمن گل کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔
چند روز قبل شبمن گل کو احتیاطی طوپر چند گھنٹوں کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم اب بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور کا کہنا ہے کہ شبمن گل صحت یابی کی طرف گامزن ہیں اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں انہیں احتیاطی طور پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
شبمن گل ڈینگی بخار کی وجہ سے آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف میچ سے باہر ہو ئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹر شبمن گل آج چنئی سے احمد آباد پہنچیں گے وہ ٹیم کے ہمراہ چنئی سے دہلی نہیں گئے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت آج ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔