پاکستان
12 جنوری ، 2013

لانگ مارچ میں دہشت گردی کا خطرہ،انٹیلی جنس ذرائع

لاہور… انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے ، دہشت گردوں نے گاڑی کے ذریعے دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ٹیلی فون کال ٹریس کی ہے، جس میں حکیم اللہ محسود کے ایک مبینہ نمائندے نوید کی گفتگو ریکارڈ کی گئی ہے۔ گفتگو کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں گاڑی کے ذریعے دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی پر بات ہوئی۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ٹیلیفون کال کی تفصیل سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :