پاکستان
12 جنوری ، 2013

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی عباس شریف کے انتقال پر تعزیت

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی عباس شریف کے انتقال پر تعزیت

لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے چھوٹے بھائی میاں عباس شریف کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن سے جاری اپنے بیان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوارلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں :