12 جنوری ، 2013
کراچی… فرینڈز آف لیاری کے سربراہ حبیب جان بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ صولت مرزا کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ حبیب جان بلوچ نے لندن میں صولت مرزا کی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صولت مرزا کراچی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، اس کی ویڈیو میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں اور اُسے تحفظ فراہم کیا جائے۔ حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان برطانوی حکومت سے تعاون کرے تاکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ ڈاکٹرعمران فاروق کے قاتلوں کو گرفتار کرسکے۔