Time 13 اکتوبر ، 2023
پاکستان

16 اکتوبر سے اندرون سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ وسطی و بالائی سندھ تک پھیل سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت 16 سے 17 اکتوبر کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 17 اکتوبر کو کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں ہلکی بارش کا امکان  ہے جب کہ سجاول، تھرپارکر،عمرکوٹ اور حیدرآباد میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم کیسے رہے گا؟ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے کہا کہ شہر میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ  مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

مزید خبریں :