ویڈیو: انوشکا شرما پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے احمد آباد پہنچ گئیں

انوشکا شرما نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سپورٹ کریں گی—فوٹو: اسکرین گریب
انوشکا شرما نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سپورٹ کریں گی—فوٹو: اسکرین گریب

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کے لیے بالی وڈ سپر اسٹار انوشکا شرما بھی احمد آباد پہنچ گئیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

انوشکا شرما نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سپورٹ کریں گی۔

میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رجنی کانت سمیت امیتابھ بچن، اریجیت سنگھ اور کئی دیگر ستارے پرفارم کریں گے۔

دوسری جانب پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بھارتی شہر احمد آباد میں پاکستان ٹیم سے ملاقات کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے بعد پاکستان پلیئنگ الیون پر غور کیا گیا اور کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں :