12 جنوری ، 2013
لاہور … تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طاہرالقادری نے لانگ مارچ کیلئے جلدی کی، تحریک انصاف وقت پر انتخابات چاہتی ہے، مارچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگرطاہرالقادری ان سے بات کرتے تو انہیں کہتے کہ کچھ دیرانتظار کرلیں، عبوری حکومت غیرجانبدار نہ بنی تو اسلام آباد میں احتجاج کا سونامی سب کچھ بہا لے جائے گا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اتنا سیاسی انتقام مشرف نے نہیں لیا جتنا موجودہ حکومت لے رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی کو کھل کر اور بسوں سے نکال کرقتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کے مستعفی ہونے اور بلوچستان میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کیا ۔