12 جنوری ، 2013
راولپنڈی … ایس ایس پی راولپنڈی اسرار عباسی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو راولپنڈی شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور شہر کے تمام داخلی راستے رات کو سیل کر دیئے جائیں گے۔ ایس ایس پی راولپنڈی اسرار عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے لانگ مارچ کو راولپنڈی داخل ہونے سے روکنے کیلئے پولیس کی 10 ہزار کی نفری تعینات کی جائے گی اور رات کو راولپنڈی کے تمام داخلی راستے سیل کر دیئے جائیں گے۔ ایس ایس پی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور راولپنڈی کے تما م اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔