پاکستان
12 جنوری ، 2013

مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن میں آج رات ہلکی بارش کا امکان

مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن میں آج رات ہلکی بارش کا امکان

اسلام آباد … بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بتدریج کمزور ہو رہا ہے تاہم آج رات مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں 8 انچ، چترال 4 اور اسکردو میں 1 انچ برف باری ہوئی۔ اگلے 24گھنٹوں کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ آج اسکردو منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا، استور میں کم از کم درجہ حرارت منفی 13، گوپس اور ہنزہ منفی 8 ڈگری، گلگت منفی 7، چلاس منفی 5، کراچی 15، لاہور 6، پشاور اور اسلام آباد 5 جبکہ مری میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :