12 جنوری ، 2013
کوئٹہ … کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 22سالہ نوجوان لڑکی میگانگی روڈ سے گزررہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی لڑکی شناخت نہ ہوسکی۔