پاکستان
12 جنوری ، 2013

طاہر القادری ملک کو جمہوری راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، رانا ثناء

طاہر القادری ملک کو جمہوری راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، رانا ثناء

لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے پوشیدہ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے ، وہ ملک کو جمہوری راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں ،وفاقی حکومت نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ، لانگ مارچ جب تک پر امن رہا ، اسے روکیں گے نہیں!لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری ملک کو آئین اور جمہوری راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے اس ایشو پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ڈاکٹر قادری کے جلوس کوسربراہ مملکت جیسی سیکورٹی فراہم کی جائے گی ، طاہرالقادری پاکستان پر خود کش حملہ کرنے جارہے ہیں جو شرعاً حرام ہے ، رانا ثنااللہ نے کہا کہ آرمی اور رینجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی ، تحریک منہاج القرآن نے پوچھنے کے باوجود گاڑیوں اوردیگر چیزوں فہرست فراہم نہیں کی تاہم سیکورٹی کے حتمی انتظامات کر لئے ہیں۔

مزید خبریں :