20 اکتوبر ، 2023
پاکستان کے احتجاج اور شکایت پرسابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان گھڑے مردے اکھاڑے لگے۔
14 اکتوبر کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں اگرچہ بھارت کی کارکردگی پاکستان پر غالب رہی اور بھارت باآسانی گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن احمد آباد اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا نامناسب رویہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگیا ہے۔
میچ کے دوران اسٹیڈیم میں جہاں لاکھوں کے مجمع میں ہزار پاکستانی فینز بھی نظر نہ آئے وہیں بھارتی شائقین کا پاکستانی کھلاڑیوں سے نامناسب رویہ بھی دیکھا گیا تھا جس کی شکایت پی سی بی نے آئی سی سی کو بھی لگائی گئی تھی۔
لیکن اس رویے پر معذرت کے بجائے عرفان پٹھان کو 17 برس بعد پاکستانی فینز کا رویہ یاد آگیا گزشتہ روز بنگلادیش اور بھارت کے میچ کی کمنٹری کے دوران عرفان پٹھا نے نے سوشل میڈیا پوسٹ کا سہارا لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو تماشائیوں کے رویے کو ایشو نہیں بنانا چاہیے پشاور میں مجھے بھی ایسے ہی برتاؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
عرفان پٹھان نے بتایا کہ ہم پشاور میں میچ کھیل رہے تھے تماشائی نے لوہے کی کیل پھینکی جو آنکھ کے نیچے لگی ہم نے اس کا ایشو نہیں بنایا تھا میزبانی کی تعریف کی ۔
عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت میں کراؤڈ کے رویے کے ایشو نہیں بنانے چاہئیں میں اب بھی یہ کہتا ہوں کہ پاکستان میں ایسا ہوا تھا ، اچھے فینز بھی تھے جو کہتے تھے بالا جی ذرا دھیرے چلو ،ہم اس پر رونے کی بجائے آگے بڑھتے رہے اور کھیل پر فوکس کیا۔