پاکستان
13 جنوری ، 2013

تخریب کار اور دہشت گرد دین کے خیر خواہ نہیں، گورنر پنجاب

تخریب کار اور دہشت گرد دین کے خیر خواہ نہیں، گورنر پنجاب

لاہور…گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا کہنا ہے کہ تخریب کاری اور دہشت گردی میں ملوث عناصر نا دین کے خیرخواہ ہیں اور نا ہی وطن عزیز کے،مذہبی جنونیت، فرقہ واریت اور فروعی اختلافات کو ختم کرنا ہو گا۔لاہور میں جمعیت علما پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کوانفرادی ایجنڈا پس پشت ڈال کر اجتماعی مسائل کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔ جے یو پی کے پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کسی نام نہاد لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی طاہر القادری غیرملکی آقاوٴں کو خوش کرنے کیلئے لانگ مارچ ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ گورنر پنجاب سے سوڈان کے سفیر الشافی احمد محمد اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ مہدی شاہ نے بھی ملاقات کی۔

مزید خبریں :