13 جنوری ، 2013
نوشہرہ…نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں نامعلوم شدت پسندو ں نے سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ دھماکے سے آس پاس کے دیہات کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔پولیس کے مطابق جہانگیر ہ صوابی روڈ پر واقع جہانگیرہ پل کے نیچے سوئی گیس کی مین سپلائی لائن پر نامعلوم شدت پسندوں نے ٹائم بم نصب کردیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے نتیجے میں گیس کی پائپ لائن تباہ ہوگئی اور گیس لیکج شروع ہوگئی۔ پل کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد سوئی گیس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مین وال بند کرکے گیس لیکج پر قابو پالیا۔ پولیس نے نامعلوم شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔