13 جنوری ، 2013
فیصل آباد…فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے موقع پر وکلا نے ہوائی فائرنگ کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ کوریج کرنے پر میڈیا کو ڈسٹرکٹ بار کی عمارت سے نکال دیا۔فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات ہوئے۔ اس موقع پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو وکلاء نے کاندھوں پر اٹھا لیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ایسے میں کچھ وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار کی چھت پر اور کچھ نے ڈسٹرکٹ بار کے باہر کھڑے ہو کر جدید اسلحہ سے آزادانہ ہوائی فائرنگ کی۔فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ٹی وی کیمروں پر نظر پڑتے ہی وکلاء نے صحافیوں نے بار کی عمارت سے باہر نکال دیا۔