کھیل
24 فروری ، 2012

بی پی ایل: چٹاگانگ کنگز کا ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کو 121 رنز کا ہدف

بی پی ایل: چٹاگانگ کنگز کا ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کو 121 رنز کا ہدف

میرپور…بنگلا دیش پریمئر لیگ کے ایک میچ میں چٹاگانگ کنگز نے ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کیلئے121رنز کا ہدف دیا ہے۔ شیر بنگلانیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے 23 ویں میچ میں ڈھاکا گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر چٹاگانگ کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ چٹاگانگ کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر120رنز بنائے۔ براوو نے ناقابل شکست 48 اور ظہور الاسلام نے40 رنزبنائے۔ الیاس سنی نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :