پاکستان
13 جنوری ، 2013

عباس شریف کے انتقال پر صدرزرداری کا نوازشریف سے اظہار تعزیت

عباس شریف کے انتقال پر صدرزرداری کا نوازشریف سے اظہار تعزیت

اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔پیپلزپارٹی پنجاب کے ترجمان طاہرخلیق کے مطابق صدر آصف زرداری نے میاں عباس شریف کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ ترجمان کے مطابق تین وفاقی وزراء صدر آصف زرداری کی جانب سے اتوار کو جاتی عمرہ میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے اورانہیں صدر کا تعزیتی پیغام پہنچائیں گے۔ وفاقی وزراء میں امین فہیم ، چودھری احمد مختار اورنوید قمر شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :