پاکستان
13 جنوری ، 2013

متاثرہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے آج کوئٹہ جاوٴں گا، عمران خان

 متاثرہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے آج کوئٹہ جاوٴں گا، عمران خان

لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بے گناہ افراد کا قتل قابل مذمت ہے ، متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وہ آج کوئٹہ جائیں گے اور وہاں احتجاج میں شرکت کریں گے۔ عمران خان نے یہ بات گورنرہاوٴس لاہورکے سامنے سانحہ کوئٹہ کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کے دھرنے میں کہی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیرا علیٰ کو فوری برطرف کیا جائے ، بیگناہ افراد کو مارنا قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں :