13 جنوری ، 2013
چارسدہ…چارسدہ بم دھماکے کا ایک زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسپتال میں 12زخمی زیر علاج ہیں، چارسدہ بم دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی سے نافذ کرد ی گئی۔بم دھماکے کے 13 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں اے این پی کے رہنما بشیر خان عمرزئی اور رکن خیبر پختون خوا اسمبلی شکیل عمرزئی بھی شامل ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق شکیل عمرزئی اور انکے والد بشیر عمرزئی کو چہرے پر معولی خراشیں آئی ہیں اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی لیاقت جو تشویشناک حالت میں نیورو آئی سی یو میں زیر علاج تھا۔ رات زخمموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔دوسری جانب ڈی سی چارسدہ ظفر علی شاہ نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا۔ جس کے بعد دستی بم سے حملہ بھی کیا گیا۔