پاکستان
13 جنوری ، 2013

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا میتوں کے ساتھ دھرنادوسری رات بھی جاری

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا میتوں کے ساتھ دھرنادوسری رات بھی جاری

کوئٹہ … کوئٹہ میں بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کا دھرنا38 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی جاری ہے، شدید سردی اور بارش کے باوجود اپنے 86 پیاروں کی لاشیں علم دار روڈ پر ساتھ لئے بیٹھے ہیں۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے، گورنر کہتے ہیں صوبے میں وزیرِاعلیٰ ہوتا تو میں یہاں کیوں آتا، مظاہرین نے مطالبات منظور ہونے تک شہداء کی تدفین سے انکار کردیا ہے۔ گزشتہ روز سے دھرنے پر بیٹھے افراد نے شدید سردی کے عالم میں پوری رات کْھلے آسمان تلے گزاری، جبکہ دھرنا دینے والوں میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فوج کوئٹہ شہرکا انتظام سنبھال لے ۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے آج اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کو کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے ، جبکہ شہدا کے ورثا کو 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :