13 جنوری ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد میں نا معلوم افراد نے تین گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ،پولیس کے مطابق کراچی میں فیڈرل بی ایریا کے علاقے واٹر پمپ کے قریب نا معلوم افراد نے ایک ٹرک کو آگ لگادی اس کے کچھ ہی دیر بعد فیڈرل بی ایریا ہی کے علاقے یوسف پلازہ کے قریب نا معلوم افراد نے ایک اور ٹرک کو آگ لگادی جبکہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے پیپلز چورنگی کے قریب بھی نا معلوم افراد ایک ہائی روف گاڑی میں آگ لگا کر فرار ہو گئے گاڑیوں میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بجھادیا اور علاقے میں پولیس اور رینجرز کی نفری بڑھادی گئی ہے۔