24 فروری ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے ائیرمارشل اصغر خان کی جانب سے نے آئی ایس آئی پر سیاست دانوں کو رقوم دینے کے خلاف دائر کی سماعت کیلئے 29فروری کی تاریخ مقرر کی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کرے گا۔ ایئرمارشل (ر) اصغر خان کی آئی ایس آئی کی طرف سے مختلف سیاسی جماعتوں کو رقوم دینے کے بارے میں دائر درخواست 16 سال سے زیرالتواء تھی۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کیلئے 29 فروری کی تاریخ مقرر کر دی تھی تاہم اب سماعت کا حتمی فیصلہ عدالتی بنچ کی دستیابی پر کیا گیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ایئر مارشل (ر) اصغر خان نے 16 سال قبل 1996ء میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے (آئی ایس آئی) کی جانب سے سیاستدانوں کو رقم دینے کا معاملہ اٹھایا تھا۔