13 جنوری ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی کابینہ اورصوبائی اسمبلی کوبرطرف کیاجائے،ان کا کہنا ہیکہ عوام کے مطالبے کے مطابق کوئٹہ کوفوری طورپرفوج کے حوالے کیاجائے۔یہ بات انھوں نے ہزارہ قبائل کے چیف سردار سعادت علی، سردار مہدی موسیٰ اور ہزارہ کمیونٹی کے وفد سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔الطاف حسین نے کہاکہ ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کے قتل عام پر بے حسی کا مظاہرہ کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی کو برطرف کیا جائے،الطاف حسین نے کہاکہ ، وفاقی حکومت ہزارہ کمیونٹی کی دادرسی نہیں کرسکتی تو وہ بھی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے حکومت چھوڑدے، چیف جسٹس آف پاکستان ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی کا فوری نوٹس لے کر احکامات جاری کریں۔الطاف ھسین سے گفتگو کرتے ہوئے ہزارہ قبائل کے چیف سردار سعادت نے کہاکہ آپ نے جس طرح کھل کرہمارے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا، اس پر ہم آپ کے شکرگزارہیں، ہزارہ کمیونٹی کی طرف سے یہ کہتاہوں کہ آپ ہزارہ قوم کے بھی قائدہیں اورہمیں آپ پرفخرہے، سردارمہدی موسیٰ کا الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ ہمارے قتل عام پر کوئی ہماری دادرسی نہیں کررہا، صرف آپ ہمارے لیے آواز اٹھارہے ہیں۔