کاروبار
13 جنوری ، 2013

راول پنڈی کے تقریباً 100 سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے

راول پنڈی کے تقریباً 100 سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے

راولپنڈی…عدالتی حکم امتناعی حاصل کرنے والے راول پنڈی کے تقریباً 100 سی این جی اسٹیشنزآج کھول دیئے گئے ۔راولپنڈی میں 100 سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے۔سی این جی اسٹیشنز کھلنے کا سنتے ہی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔شہری سی این جی کے حصول کے لئے رات ہی سے لائنوں میں لگے ہیں۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے میڈیا کو بتا یا تھا کہ سوکے قریب سی این جی اسٹیشنزآج صبح چھ بجے کھول دیے جائیں گے۔ کاروبار غیر قانونی طریقے سے روکنے کے خلاف سی این جی سٹیشن مالکان نے انفرادی طور پر کل حکم امتناعی حاصل کیا تھا۔

مزید خبریں :