Time 24 اکتوبر ، 2023
پاکستان

پاکستان میں فشنگ راڈ سے سب سے وزنی مچھلی پکڑنے کا ریکارڈ بن گیا

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

پاکستان بوٹ ریلی کے رکن خالد احمد نے بحیرہ عرب میں فشنگ راڈ سے سب سے وزنی مچھلی پکڑنے کا ریکارڈ بنا دیا۔

خالد احمد کو 10.5 فٹ لمبی اور 210 کلوگرام وزنی مارلن مچھلی کو پکڑنے اور کشتی پر اتارنے میں 4 گھنٹے لگے۔

خالد احمد آئندہ ماہ ہونے والی پاکستان بوٹ ریلی میں شرکت کیلئے امریکا سے آئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ بوٹ ریلی کی ٹریننگ کے دوران سرانجام دیا۔

خیال رہے کہ شکار کی گئی مارلن مچھلی نہ صرف جسامت کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی مچھلیوں میں شمار ہوتی ہے بلکہ یہ سب سے تیز مچھلیوں میں بھی شمار ہوتی ہے جو 68 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں :