Time 25 اکتوبر ، 2023
کھیل

کیا انجری کا شکار فخر زمان ورلڈکپ میں اگلا میچ کھیل پائیں گے؟

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 27 اکتوبر جمعہ کو کھیلا جائے گا/فوٹوفائل
 پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 27 اکتوبر جمعہ کو کھیلا جائے گا/فوٹوفائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر  زمان گھٹنے کی انجری کے بعد تیزی سے صحتیاب ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق  فخر  زمان گھٹنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، فخر  زمان آج شام ٹریننگ میں حصہ لیں گے اور اس دوران  ان کی فٹنس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس اور ٹریننگ سیشن کے بعد فخر زمان کی اگلے میچز میں دستیابی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

پاکستان ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد آج شام چدم برم اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ  جنوبی افریقا کی ٹیم آج چنئی پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ  27 اکتوبر جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں مسلسل تین شکستوں کے بعد پانچویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 5 میں سے 4 میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :