Time 27 اکتوبر ، 2023
کھیل

آسٹریلوی خاتون کرکٹر کو ان کے اپنے ہی کتے نے کاٹ لیا، بی بی ایل سے باہر

ایلیسا ہیلی اپنے ہی کتوں کی لڑائی چھڑوا رہی تھیں اس دوران ایک کتے نے ہاتھ کی انگلی پر کاٹ لیا تھا/فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
ایلیسا ہیلی اپنے ہی کتوں کی لڑائی چھڑوا رہی تھیں اس دوران ایک کتے نے ہاتھ کی انگلی پر کاٹ لیا تھا/فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

کتے کے کاٹنے نے آسٹریلین ویمن کرکٹر ایلیسا ہیلی کو ویمن بگ بیش لیگ سے باہر کر دیا۔

آسٹریلیا کی قائم مقام کپتان اور سڈنی سکسرز کی وکٹ کیپر  بیٹر ایلیسا ہیلی کو  چند روز قبل  ان کے اپنے ہی کتے نے کاٹ لیا تھا۔

اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ایلیسا ہیلی اپنے ہی کتوں کی لڑائی چھڑوا رہی تھیں کہ اس دوران ایک کتے نے ان کے ہاتھ کی انگلی پر کاٹ لیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کتے کے کاٹنے کے بعد ایلیسا ہیلی کا فوری طور پر آپریشن ہوا لیکن  انجری کے باعث ایلیسا ہیلی ویمن بگ بیش لیگ سے باہر ہو گئیں۔

ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ یہ ایسی خبر ہے جس کی مجھے امید نہیں تھی، مجھے سڈنی سکسرز سے پیار ہے، میں ویمن بی بی ایل کھیلنا چاہتی تھی لیکن  اب میرا فوکس جلد فٹ ہونے پر ہے، اس دوران میں ٹیم کے ساتھ رہوں گی۔

مزید خبریں :