13 جنوری ، 2013
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سوبائی صدر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 48 سے 72 گھنٹوں میں بڑی تبدیلی رونما ہو سکتی ہے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی صورت حال سیاسی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی نیت ٹھیک نہیں اس لیے دارالخلافہ پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی جماعتوں کے مثبت ردعمل کی وجہ سے طاہرالقادری تنہائی کا شکار ہو گئے۔