Time 27 اکتوبر ، 2023
پاکستان

6 وزرائے اعظم، ایک صدر کے کیسز سُننے والے جج محمد بشیر 14مارچ کو ریٹائر ہوجائيں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا— فوٹو:فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا— فوٹو:فائل 

6 سابق وزرائے اعظم اور ایک سابق صدر کے مبینہ کرپشن کیسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائرڈ ہوجائيں گے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمدبشیرکی ریٹائرمنٹ کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 14مارچ 2024 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیراسلام آباد میں 2012 سے تعینات ہیں اور تین مرتبہ توسیع بھی ملی۔

جج محمد بشیر نے چھ وزرائے اعظم کے کیسز کی سماعت کی۔ انہوں نے نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف، عمران خان، شوکت عزیز اور یوسف رضا گیلانی کے کیسز پر سماعت کی۔

جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بھی نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔

مزید خبریں :