Time 28 اکتوبر ، 2023
کھیل

ہم اگر مگر والی کنڈیشن میں اچھا کھیل جاتے ہیں: سعود شکیل

امپائرز کال والے فیصلے کبھی حق میں ہوتے ہیں کبھی خلاف، دل ٹوٹا مگر کڑوا گھونٹ پی لیا: مکسڈ زون میں میڈیا سے گفتگو— فوٹو: فائل
امپائرز کال والے فیصلے کبھی حق میں ہوتے ہیں کبھی خلاف، دل ٹوٹا مگر کڑوا گھونٹ پی لیا: مکسڈ زون میں میڈیا سے گفتگو— فوٹو: فائل

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ہم اگر مگر والی کنڈیشن میں اچھا کھیل جاتے ہیں، ایسی صورتحال میں ٹورنامنٹ کا مزہ رہتا ہے، آج کا میچ جیت جاتے تو دو قیمتی پوائنٹس مل جاتے۔

مکسڈ زون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ شکست پر ڈریسنگ روم میں کافی مایوسی ہے، کوشش کرکے اس شکست کو بھلا کر اگلے میچز پر فوکس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے میچز میں بریک تھرو نہیں مل رہے تھے، آج ملے تو پھڑک بھی نظر آئی، پچ میں اتنا کچھ تھا نہیں مگر بولرز نے زبردست کم بیک کیا۔

سعود شکیل نے کہا کہ امپائرز کال والے فیصلے کبھی حق میں ہوتے ہیں کبھی خلاف، دل ٹوٹا مگر کڑوا گھونٹ پی لیا۔ چنئی کے کراوڈ نے کسی ایک ٹیم کو نہیں، اچھی کرکٹ کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہیں تو اوپنرز ٹائم لیتے ہیں، ہم پے در پے وکٹ کھو دیتے ہیں جس کی وجہ سے اسٹرائیک ریٹ متاثر ہوتا۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ جتنا لمبا کھیل سکیں کھیلیں، شاداب کے ساتھ اننگز بنانے کی کوشش کی، غلطی ہوئی کہ پوری بالز نہ کھیل سکے، میں یا نواز آخر تک کھیلتے تو پوری بالز کھیل کر 20 ، 25 رنز کا فرق ڈال سکتے تھے۔

مزید خبریں :