پاکستان
13 جنوری ، 2013

میران شاہ بم دھماکا: دس زخمی سیکیورٹی اہلکار سی ایم ایچ پشاور منتقل

میران شاہ بم دھماکا: دس زخمی سیکیورٹی اہلکار سی ایم ایچ پشاور منتقل

پشاور…میران شاہ بم دھماکے میں زخمی دس سیکیورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی قافلے پر بم حملے میں اکیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ جن میں سے دس کو شدید زخم آئے۔ اوراُنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :