13 جنوری ، 2013
لاہور…لانگ مارچ کے دوران راستوں پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں بھی رات دس بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران راستوں پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جہاں سے لانگ مارچ گزرے گا، موبائل فون سروس بند رہے گی،موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے لانگ مارچ کے روٹس کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلا زون ماڈل ٹاوٴن لاہور سے مرید کے، دوسرا زون مرید کے سے دینہ ہوگا۔ تیسرا زون جہلم سے راولپنڈی کے داخلی راستے روات تک ہوگا جبکہ چوتھا زون روات سے اسلام آباد کے داخلی راستے تک ہوگا۔اسلام آباد میں دھرنے کے مقامات پر بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں موبائل فون سروس تین گھنٹے کے لیے معطل کی گئی ہے ،کلفٹن میں موبائل فون سروس رات دس بجے تک معطل رہے گی۔