13 جنوری ، 2013
کراچی…سانحہ کوئٹہ پر ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں دن بھرکاروبار بند رہااور ٹریفک برائے نام رہا۔حیدرآباد شہر میں یوم سوگ کے موقع پر تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔ اوردن بھر ٹریفک سڑکوں سے غائب رہا۔سکھر ،نواب شاہ اورمیرپورخاص میں بھی کاروبار بندرہاٹنڈو محمد خان، ٹنڈو باگو اور گھارو میں بھی یوم سوگ کے موقع پر کاروباری سرگرمیاں رہیں جبکہ تمام پارٹی سرگرمیاں معطل رہیں۔ بدین میں زونل آفس میں سیاہ پرچم لہرائے گئے۔