پاکستان
13 جنوری ، 2013

صدرنے بلوچستان کے اتحادی سینٹروں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

صدرنے بلوچستان کے اتحادی سینٹروں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

کراچی…صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اتحادی سینٹروں کا اجلاس پیر کو کراچی میں طلب کر لیا ہے۔جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے حالیہ سانحہ کے بعد پیدا صورتحال پر صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کو پیر کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔بلاول ہاوٴس کراچی میں صدر زرداری کی زیر صدارت کل منعقد ہونے والے اجلاس میں بلوچستان کی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پرمشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہزارہ برادر ی کی طرف سے صوبے کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے پر بھی غور کیاجائے گا تاہم مسئلے کاسیاسی حل تلاش کرنے کوترجیح دی جائے گی۔

مزید خبریں :