پاکستان
13 جنوری ، 2013

سانحہ کوئٹہ و سوات پر اہل کراچی سوگوار ہیں،محمد حسین محنتی

سانحہ کوئٹہ و سوات پر اہل کراچی سوگوار ہیں،محمد حسین محنتی

کراچی…جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ و سوات پر اہل کراچی سوگوار ہیں،عوام بلوچستان اور سندھ کی حکومتوں سے ہی نہیں بلکہ وفاقی حکومت سے بھی عاجز آگئے ہیں۔ کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر سانحہ کوئٹہ ‘ سوات اور حکیم محمود برکاتی سمیت دیگر کارکنان کی شہادت اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہاکہ حکومت اوراس کے اتحادی حق حکمرانی کھو چکے ہیں،عوام نااہل حکومت سے فوری نجات چاہتے ہیں،مظاہرے سے جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی نسیم صدیقی‘امیر ضلع وسطی فاروق نعمت اللہ‘حکیم محمودبرکاتی شہید کے صاحبزادے مختار برکاتی و دیگر نے بھی خطاب کیا،امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی مفاہمت کی سیاست نے ہزاروں گھروں کے سہاگ اُجاڑ دیئے ہیں اور اُس کی غلط پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ اتحادی حکومت کا تسلسل عوام کو فاقہ کشی اور ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جائے گا۔

مزید خبریں :