13 جنوری ، 2013
میران شاہ…شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا، حملے میں 17 اہل کار شہید اور 22 زخمی ہوگئے حملہ میران شاہ رزمک روڈپر کیا گیا،سیکیورٹی فورسز کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے میران شاہ رزمک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔حملے کے وقت پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ تھا۔ سیکیورٹی فورسز کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔شب قدر میں بھی سیکیورٹی فورسز کے قافلہ پر حملہ کیا گیا۔ جس میں تین سیکیورٹی اہل کار اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔