13 جنوری ، 2013
کراچی …کراچی میں فوری طور پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈبل سوار ی پر پابندی غیر معینہ مدت تک کیلئے عائد کی گئی ہے، جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی شہر میں ہونے والے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے باعث عائد کی گئی ہے، پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اس پابندی کو فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔خاتون ، بزرگ، بچے اور صحافیوں کو اِس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔