13 جنوری ، 2013
کراچی…سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے ساتھ کراچی کو بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عارضی طور پر فوج کے حوالے کیا جائے۔ملک میں قرآن اور سنت کے نظام کے نفاذ اور دہشت گردی کے خاتمے لئے اُن کی جدوجہد جاری رہے گی۔کراچی میں نشتر پارک میں جان نثار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جان نثا ر کانفرنس کا مقصد شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے اہل سنت کا نام استعمال کرنے پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ چیف جسٹس شہدا ئے نشتر پارک کے قاتلوں کو منظر عام پر لا کر بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان کے کھلیدشمن ہیں اور یہ ظالمان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور سنی تحریک ملک بھر الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔