13 جنوری ، 2013
کراچی…سانحہ کوئٹہ کے لوحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں جاری دھرنوں کے باعث کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک جانے والی تمام ٹرینیں روک دی گئی ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کی وجہ سے کینٹ اسٹیشن پر تمام گاڑیاں روک دی گئی ،اسٹیشن پر انتظامیہ کے اعلانات ،مسافروں کی جان ومال کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا ۔انتطامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو مسافر انتظار نہیں کرنا چاہتے اپنے ٹکٹ کے پیسے واپس لے لیں،متعدد ٹرینوں سمیت شام 4بجے جانے والی قراقرم ایکسپریس اب تک روانہ نہیں ہوسکی۔